21 ستمبر 2011 - 20:30

امريکہ کي جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کے لئے دباؤ بڑھتا ہي جا رہا ہے اور آئي ايس آئي کے سربراہ احمد شجاع پاشا نے امريکہ خفيہ ايجنسي کے ڈائريکٹر سے ملاقات کي ہےـ

ابنا: صحافتي حلقوں کي رپورٹ کے مطابق احمد شجاع پاشا نے واشنگٹن ميں سي آئي اے کے سربراہ ڈيوڈ پيٹريس سے ملاقات کي ہے جس ميں دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں دونوں ملکوں کے درميان پيدا ہو جانے والے اختلافات کا جائزہ ليا گياـ

يہ ملاقات ايک سال کے اندر دونوں ملکوں کے اعلي انٹيليجنس حکام کي تيسري ملاقات ہےـ امريکہ نے حال ہي ميں پاکستان پر الزام لگايا تھا کہ وہ حقاني گروپ سے نمٹنے کے لئے موثر کارروائي نہيں کر رہا ہےـ

امريکہ طالبان کے حقاني گروپ کو افغانستان ميں اپنے فوجي مشن کے لئے بڑا خطرہ تصور کرتا ہے-
.............

/169